سوراب: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آل سوراب ڈی سی کپ لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
سوراب: آل سوراب ڈی سی کپ لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ضلعی انتظامیہ سوراب کی جانب سے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے وژن کے تحت کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا، صحت مند تفریح کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
آل سوراب ڈی سی کپ کے انعقاد سے ضلع سوراب کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور کرکٹ کے میدان میں آگے بڑھنے کا بہترین موقع میسر آیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔











