رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
یوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئے

جشنِ آزادی: کوئٹہ میں چیف منسٹر سیکرٹریٹ سبز و سفید برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

جشنِ آزادی: کوئٹہ میں چیف منسٹر سیکرٹریٹ سبز و سفید برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر چیف منسٹر سیکرٹریٹ کو قومی جذبے اور حب الوطنی کی مناسبت سے برقی قمقموں اور دیدہ زیب روشنیوں سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔

عمارت پر سبز و سفید روشنیوں کے حسین امتزاج نے جشنِ آزادی کی خوشیوں اور قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کر دیا ہے۔ شاندار لائٹنگ اور تزئین و آرائش نے تقریبات کے ماحول کو مزید خوبصورت اور پُروقار بنا دیا ہے، جبکہ رات کے وقت روشن عمارت شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

جشنِ آزادی کے سلسلے میں سرکاری عمارات اور اہم شاہراہوں کو بھی قومی پرچم، سبز و سفید روشنیوں اور مختلف آرائشی ڈیزائنز سے سجایا گیا ہے تاکہ آزادی کی خوشیاں بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منائی جا سکیں۔

چیف منسٹر سیکرٹریٹ کی برقی سجاوٹ اس عزم کی بھی عکاس ہے کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری، قومی اتحاد اور ترقی کے جذبے کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ جشنِ آزادی کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان