رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
لاہور میں نان کی قیمت 5 روپے بڑھ کر 35 روپے ہو گئی، روٹی 20 روپے پر برقرارانڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹی

بلوچستان اسمبلی اجلاس: آڈٹ رپورٹ 2025-26 اور آبپاشی کمیٹی رپورٹ ایوان میں پیش، کوہلو کے شہداء کے لیے دعا

بلوچستان اسمبلی اجلاس: آڈٹ رپورٹ 2025-26 اور آبپاشی کمیٹی رپورٹ ایوان میں پیش، کوہلو کے شہداء کے لیے دعا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 14 اکتوبر کو اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں گزشتہ روز کوہلو میں شہید ہونے والے خان محمد مری اور نور احمد مری کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ نے آڈٹس رپورٹ 2025-26 ایوان میں پیش کی، جبکہ پارلیمانی سیکرٹری میر اصغر رند نے قائمہ کمیٹی برائے محکمہ آبپاشی کی رپورٹ پیش کی۔ صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے اجلاس میں تحریک پیش کی۔

سابق وزیر اعلیٰ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کیا۔ صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، سردار عبدالرحمان کھیتران، میر ضیاء اللہ لانگو، حاجی علی مدد جتک، صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری حاجی عبدالمجید بادینی اور اراکین صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی، زرک خان مندوخیل، میر یونس عزیز زہری، ڈاکٹر احمد نواز کبزئی، حاجی غلام دستگیر بادینی، میر جہانزیب مینگل، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور سید ظفر آغا نے بھی پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، اراکین صوبائی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹریز ولی محمد نورزئی اور میر اصغر علی رند اور رکن صوبائی اسمبلی راوی کمار سے بات چیت کی، جبکہ اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی میر جہانزیب مینگل اور سلمیٰ کاکڑ سے بھی گفتگو کی۔

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ آڈٹس رپورٹ 2025-26 ایوان میں پیش کر رہے ہیں
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ آڈٹس رپورٹ 2025-26 ایوان میں پیش کر رہے ہیں
پارلیمانی سیکرٹری میر اصغر رند قائمہ کمیٹی برائے محکمہ آبپاشی کی رپورٹ ایوان میں پیش کر رہے ہیں
پارلیمانی سیکرٹری میر اصغر رند قائمہ کمیٹی برائے محکمہ آبپاشی کی رپورٹ ایوان میں پیش کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے رکن صوبائی اسمبلی میر جہانزیب مینگل اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے رکن صوبائی اسمبلی میر جہانزیب مینگل اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان