انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، فرحان یوسف کپتان مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں گے۔
اسکواڈ میں عثمان خان، حیام خان، جہانگیر بلال، حذیفہ احسن، عبدالقادر، حمزہ ظہور، احمد حسین، حسنین عباس ڈار، محمد حذیفہ اور نقاب شفیق شامل ہیں۔ علی رضا، عبدالسبحان، محمد صیام اور رضوان اللہ بھی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ عمان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، جہاں قومی ٹیم متحدہ عرب امارات، بھارت اور نیپال کے خلاف میدان میں اترے گی۔











