اقرا کنول کے شوہر اریب پرویز کا تنقید پر جواب: لوگوں کو میری آمدنی کا اندازہ نہیں

لاہور: معروف یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر اریب پرویز نے اہلیہ کی کمائی پر انحصار کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بیوی کی زیادہ آمدنی شوہر میں احساسِ کمتری پیدا کرتی ہے۔ اس پر اریب نے جواب دیا کہ لوگوں کو کیسے معلوم ہے کہ ہم دونوں میں سے کون زیادہ کماتا ہے، ممکن ہے انہیں میری آمدنی کا اندازہ ہی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ایسی فضول باتیں کرتے رہتے ہیں، تاہم انہوں نے کبھی اپنی آمدنی عوام کے سامنے ظاہر نہیں کی۔
اریب پرویز کے مطابق وہ ریسٹورنٹ فور سمیت متعدد کاروبار چلا رہے ہیں، جبکہ ریسٹورنٹ میں چار شراکت داروں نے برابر سرمایہ لگایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور اقرا کنول مل کر کام کرتے ہیں اور دونوں نے اپنی محنت سے سب کچھ بنایا ہے۔











