اسسٹنٹ کمشنر کوہلو یحییٰ خان کا بازاروں کا دورہ؛ اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ

کوہلو: اسسٹنٹ کمشنر کوہلو یحییٰ خان نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور پھلوں، سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کے معیار اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے اور صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کی جائیں۔
یحییٰ خان نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی، ناقص اشیاء کی فروخت اور صفائی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
موضوعات:کوہلو











