کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں پل کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، 5 پولیس اہلکار زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں پل کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جبکہ پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے میاں غنڈی میں پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، جو قریب سے گزرنے والی پولیس کی گاڑی کے پاس پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ہدایت اللہ، عبدالغفار اور دلاور خان سمیت 5 اہلکار زخمی ہوئے۔
زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس واقعے کی مزید کارروائی کر رہی ہے۔











