رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 21° / 8°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: سبزی منڈی سری کہن منتقل کرنے کے لیے دکانداروں کو چھ ماہ کی مہلتکوئٹہ ڈویژن: کمشنر ذیشان لاشاری کی صدارت میں پولیو ٹاسک فورس کا آن لائن جائزہ اجلاستربت: گھنہ مزاری کہن میں متنازعہ اراضی کے معاملات، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہصوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا پروگریسو جائزہ اجلاسربابہ خان بلیدی کی نیپا، بی ایس سی اے اور نیوٹیک کے حکام سے ملاقات، نصیرآباد میں تربیت پر غورنصیرآباد کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ہنرمندی کے پروگراموں پر مشیر ترقی نسواں کی ملاقاتکوئٹہ: نئے ایکسائز انسپکٹرز کے لیے تربیتی پروگرام، انسدادِ منشیات کے قوانین پر نشستچمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محلہ شہسوار کا اچانک دورہاوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ریویو اجلاس، شکایات کے پائیدار حل کی ہدایتجعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں امن و امان کے تین اجلاسموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ جج کا تحصیل درگ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہنصیرآباد: 309 ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا جائزہ، ٹرانسفارمر واپسی پر نوٹسز کی ہدایت

کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں پر اجلاس، فلور ملز ایسوسی ایشن کی عوام کو ریلیف کے لیے تعاون کی یقین دہانی

کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں پر اجلاس، فلور ملز ایسوسی ایشن کی عوام کو ریلیف کے لیے تعاون کی یقین دہانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت آٹے کی حالیہ قیمتوں کا جائزہ لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں فلور ملز ایسوسی ایشن، مختلف فلور ملز کے مالکان، محکمہ خوراک اور محکمہ صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک بھر میں آٹے کی موجودہ قیمتوں، قیمتوں میں اضافے کے عوامل اور اس سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام کو آٹے کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کریں۔

فلور ملز ایسوسی ایشن اور ملز مالکان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ متعلقہ محکموں اور فلور ملز کے باہمی تعاون سے جلد کوئٹہ کے عوام کو آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ شہر میں آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ شہر میں آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: