رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 21° / 8°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: سبزی منڈی سری کہن منتقل کرنے کے لیے دکانداروں کو چھ ماہ کی مہلتکوئٹہ ڈویژن: کمشنر ذیشان لاشاری کی صدارت میں پولیو ٹاسک فورس کا آن لائن جائزہ اجلاستربت: گھنہ مزاری کہن میں متنازعہ اراضی کے معاملات، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہصوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا پروگریسو جائزہ اجلاسربابہ خان بلیدی کی نیپا، بی ایس سی اے اور نیوٹیک کے حکام سے ملاقات، نصیرآباد میں تربیت پر غورنصیرآباد کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ہنرمندی کے پروگراموں پر مشیر ترقی نسواں کی ملاقاتکوئٹہ: نئے ایکسائز انسپکٹرز کے لیے تربیتی پروگرام، انسدادِ منشیات کے قوانین پر نشستچمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محلہ شہسوار کا اچانک دورہاوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ریویو اجلاس، شکایات کے پائیدار حل کی ہدایتجعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں امن و امان کے تین اجلاسموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ جج کا تحصیل درگ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہنصیرآباد: 309 ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا جائزہ، ٹرانسفارمر واپسی پر نوٹسز کی ہدایت

گوادر پورٹ پر بنگلہ دیشی جہاز لنگر انداز، 53 ہزار میٹرک ٹن سے زائد اسٹیل بلیٹس کی ٹرانس شپمنٹ

گوادر پورٹ پر بنگلہ دیشی جہاز لنگر انداز، 53 ہزار میٹرک ٹن سے زائد اسٹیل بلیٹس کی ٹرانس شپمنٹ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: علاقائی بحری صورتحال اور جاری کشیدگی کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں ایک اور ٹرانس شپمنٹ جہاز نے بندرگاہ پر لنگر انداز ہو کر کارگو کی ہینڈلنگ شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 18 جولائی کو بنگلہ دیشی پرچم بردار جہاز M/V JAHAN BROTHERS II گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوا۔ جہاز سنگاپور سے گوادر پہنچا ہے اور اس پر 53,064.660 میٹرک ٹن پرائم اسٹیل بلیٹس موجود ہیں، جن کی منزل متحدہ عرب امارات کی الحمریہ پورٹ ہے۔

کارگو کو گوادر پورٹ پر عارضی طور پر اتار کر ذخیرہ کیا جائے گا، جس کے بعد اسے دوسرے جہاز پر دوبارہ لوڈ کر کے متحدہ عرب امارات روانہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر: بندرگاہی صلاحیتوں پر بڑھتے اعتماد کا مظہر

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ موجودہ علاقائی بحری صورتحال کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل پاکستان کی بندرگاہی صلاحیتوں اور بحری شعبے میں بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، اور ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافہ گوادر پورٹ کے اسٹریٹجک محلِ وقوع اور خطے میں ایک اہم متبادل تجارتی راستے کے طور پر اس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بندرگاہی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے، بین الاقوامی شپنگ لائنز کو سہولیات فراہم کرنے اور علاقائی تجارت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی اور بندرگاہی سرگرمیوں کا جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بندرگاہ خطے میں محفوظ، قابلِ اعتماد اور مؤثر تجارتی مرکز کے طور پر اپنی صلاحیتیں ثابت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانس شپمنٹ کارگو کی کامیاب ہینڈلنگ سے بین الاقوامی شپنگ لائنز کا گوادر پورٹ پر اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے، جبکہ بندرگاہ علاقائی تجارت کے تسلسل اور متبادل تجارتی راستے کے طور پر اپنی اہمیت کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ بندرگاہی آپریشنز کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے اور علاقائی تجارت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

گوادر پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ کارگو کی کامیاب ہینڈلنگ بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی آپریشنل صلاحیت اور بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان