رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 21° / 8°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: سبزی منڈی سری کہن منتقل کرنے کے لیے دکانداروں کو چھ ماہ کی مہلتکوئٹہ ڈویژن: کمشنر ذیشان لاشاری کی صدارت میں پولیو ٹاسک فورس کا آن لائن جائزہ اجلاستربت: گھنہ مزاری کہن میں متنازعہ اراضی کے معاملات، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہصوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا پروگریسو جائزہ اجلاسربابہ خان بلیدی کی نیپا، بی ایس سی اے اور نیوٹیک کے حکام سے ملاقات، نصیرآباد میں تربیت پر غورنصیرآباد کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ہنرمندی کے پروگراموں پر مشیر ترقی نسواں کی ملاقاتکوئٹہ: نئے ایکسائز انسپکٹرز کے لیے تربیتی پروگرام، انسدادِ منشیات کے قوانین پر نشستچمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محلہ شہسوار کا اچانک دورہاوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ریویو اجلاس، شکایات کے پائیدار حل کی ہدایتجعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں امن و امان کے تین اجلاسموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ جج کا تحصیل درگ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہنصیرآباد: 309 ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا جائزہ، ٹرانسفارمر واپسی پر نوٹسز کی ہدایت

گوادر: ماں جی کیئر سینٹر میں منشیات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے اصلاحی تھیٹر شو

گوادر: ماں جی کیئر سینٹر میں منشیات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے اصلاحی تھیٹر شو
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: گوادر آرٹ اکیڈمی کی جانب سے ماں جی کیئر سینٹر گوادر میں زیرِ علاج منشیات سے متاثرہ افراد کی بحالی، حوصلہ افزائی اور منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی اصلاحی تھیٹر شو کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر گوادر محمد حسن اسلام، یونیسف گوادر کے ڈسٹرکٹ منیجر عادل نودزئی، آر سی ڈی سی گوادر کے سابق صدر سر ناصر رحیم سہرابی، گوادر سول سوسائٹی کے صدر محمد جان اور سینئر فلم میکر خیر جان خیرول شامل تھے۔ مختلف سرکاری و نجی اداروں کے نمائندوں، سماجی تنظیموں اور معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی، بروقت علاج، بحالی اور معاشرتی تعاون ہی اس ناسور کے مؤثر تدارک کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور متاثرہ افراد کو باعزت زندگی کی طرف واپس لانے کے لیے ایسے اصلاحی اور آگاہی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

گوادر آرٹ اکیڈمی کے فنکاروں نے منشیات کے مضر اثرات، بحالی کی اہمیت اور مثبت طرزِ زندگی پر مبنی سبق آموز ڈرامے پیش کیے، جبکہ ماں جی کیئر سینٹر میں زیرِ علاج مریضوں نے بھی اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو متاثر کیا، جسے خوب سراہا گیا۔

تھیٹر شو کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ مضبوط ارادے، مسلسل علاج، خاندانی تعاون اور معاشرتی قبولیت کے ذریعے منشیات کی لعنت پر قابو پا کر ایک صحت مند، باوقار اور کامیاب زندگی کا دوبارہ آغاز ممکن ہے۔

ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر گوادر محمد حسن اسلام و دیگر ماں جی کیئر سینٹر میں منشیات سے متاثرہ افراد سے خطاب کر رہے ہیں
ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر گوادر محمد حسن اسلام و دیگر ماں جی کیئر سینٹر میں منشیات سے متاثرہ افراد سے خطاب کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: