رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:12مغرب 17:49عشا 19:10
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کرس براؤن کو لندن نائٹ کلب حملے پر معطل سزا سنا دی گئیلولا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، فلاویو بولسونارو کا شکست تسلیم کرنے سے انکاراسٹار ٹریک کی اصل سیریز کے “چیکوف” والٹر کوینگ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئےحارث رؤف کا بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہصائم ایوب تین ملکی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان کی شمولیتلام فیشن ویک کا تیسرا روز، مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائششیرباز مری نے قازقستان میں نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل جیت لیاجی ایچ کیو حملہ کیس: طاہر صادق کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم برقرار، وفاق کی درخواست مستردتہران میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقاتیومِ سیاہ کشمیر: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہتہران میں مکہ دفاعی معاہدے کے وفد کی ایرانی قیادت سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاقڈپٹی کمشنر قلات عائشہ زہری کا سکول کوہنگ کا دورہ، تعلیمی معیار کا جائزہ

کوئٹہ: گڈز ٹرانسپورٹ مالکان کو روٹ پرمٹس کی تجدید کی ہدایت

کوئٹہ: محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان کے ایک سرکلر کے مطابق تمام گڈز ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے ڈویژنز، سب ڈویژنز اور اضلاع کے قیام کے بعد اپنے روٹ پرمٹس کی تجدید اور کانٹریکٹ کی درستگی کے لیے مقررہ طریقہ کار کے مطابق ضروری کارروائی مکمل کریں۔

اس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی، سکھر، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ سے خضدار، قلات اور دیگر متعلقہ روٹس پر چلنے والی گڈز ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے مالکان کو اپنے روٹ پرمٹس کی تجدید اور کانٹریکٹ میں ضروری تبدیلیاں کروانا ہوں گی۔

اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے مکمل ایریا یا ریجنل روٹ پرمٹ کے حصول کے لیے متعلقہ گیارہ (11) ڈویژنز کی تجدید اور کانٹریکٹ کی درستگی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

تمام گڈز ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ نوٹس میں دی گئی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکل رولز 1969 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات: