رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

ڈی آئی جی ژوب رینج سہیل خالد کا ضلع چمن کا دورہ، تھانوں کا معائنہ اور امن و امان پر بریفنگ

ڈی آئی جی ژوب رینج سہیل خالد کا ضلع چمن کا دورہ، تھانوں کا معائنہ اور امن و امان پر بریفنگ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس ژوب رینج سہیل خالد نے ضلع چمن کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس تھانہ ژڑہ بند اور سٹی تھانہ چمن کا معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈ، سکیورٹی انتظامات اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات دیں۔

بعد ازاں ایس پی آفس چمن میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی آئی جی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ایس پی چمن اعتزاز عارف نے ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی نے انسدادِ دہشت گردی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) اور جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی، اے ڈی سی چمن فدا بلوچ، ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی اور انچارج اسپیشل برانچ بھی شریک تھے۔ ڈی آئی جی سہیل خالد نے بریفنگز پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے امن و امان کے مزید استحکام، جرائم کی مؤثر روک تھام، پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان