چمن: پولیو مہم میں شہید پولیس اہلکار نظام الدین کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک

چمن: چند روز قبل پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار نظام الدین کے اہلِ خانہ کو ایس پی چمن اعتزاز عارف اور اے ڈی سی چمن فدا احمد بلوچ نے 10 لاکھ روپے مالیت کا امدادی چیک پیش کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی چمن، اے ڈی سی چمن اور محکمہ انسدادِ پولیو کے افسران نے شہید اہلکار کی خدمات اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
افسران نے کہا کہ شہید نظام الدین نے پولیو مہم کے دوران فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، اور ان کی قربانی کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











