رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: سبزی منڈی سری کہن منتقل کرنے کے لیے دکانداروں کو چھ ماہ کی مہلتکوئٹہ ڈویژن: کمشنر ذیشان لاشاری کی صدارت میں پولیو ٹاسک فورس کا آن لائن جائزہ اجلاستربت: گھنہ مزاری کہن میں متنازعہ اراضی کے معاملات، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہصوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا پروگریسو جائزہ اجلاسربابہ خان بلیدی کی نیپا، بی ایس سی اے اور نیوٹیک کے حکام سے ملاقات، نصیرآباد میں تربیت پر غورنصیرآباد کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ہنرمندی کے پروگراموں پر مشیر ترقی نسواں کی ملاقاتکوئٹہ: نئے ایکسائز انسپکٹرز کے لیے تربیتی پروگرام، انسدادِ منشیات کے قوانین پر نشستچمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محلہ شہسوار کا اچانک دورہاوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ریویو اجلاس، شکایات کے پائیدار حل کی ہدایتجعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں امن و امان کے تین اجلاسموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ جج کا تحصیل درگ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہنصیرآباد: 309 ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا جائزہ، ٹرانسفارمر واپسی پر نوٹسز کی ہدایت
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: کمک پروگرام کے تحت معذور افراد میں تھری ویل موٹر سائیکلیں اور الیکٹرک اسکوٹرز تقسیم

لورالائی: کمک پروگرام کے تحت معذور افراد میں تھری ویل موٹر سائیکلیں اور الیکٹرک اسکوٹرز تقسیم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق پروگرام ڈائریکٹر کمک (KUMAK) منیر قمبرانی کی قیادت میں کمک پروگرام کے تحت معذور افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے اقدامات جاری ہیں، جن کے سلسلے میں مزید مستحق معذور افراد کو تھری ویل موٹر سائیکلیں اور سہ پہیہ الیکٹرک اسکوٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد خصوصی افراد کو محفوظ، آسان اور مناسب سفری سہولیات دینا ہے تاکہ ان کی نقل و حرکت، خودمختاری، معاشرتی رسائی اور معاشی خود کفالت کو فروغ ملے۔

منیر قمبرانی نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم اور باصلاحیت حصہ ہیں اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب سفری سہولت نہ ہونا خصوصی افراد کے لیے تعلیم، روزگار، کاروبار اور روزمرہ ضروریات تک رسائی میں بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمک پروگرام کا مقصد صرف امداد نہیں بلکہ خصوصی افراد کو خودمختار اور باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے، اور موٹر سائیکلوں اور اسکوٹرز کی فراہمی سے مستحق افراد ملازمت، کاروبار اور سماجی امور میں زیادہ فعال کردار ادا کر سکیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: