رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس: کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ کی منظوری، شہر میں 2,900 کیمرے نصب ہوں گے

سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس: کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ کی منظوری، شہر میں 2,900 کیمرے نصب ہوں گے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت صوبے میں سیکیورٹی اور پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، پولیس اصلاحات، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات اور انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے سیکیورٹی صورتحال، پولیسنگ کے نظام، محکمانہ اصلاحات اور سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ

اجلاس میں بلوچستان میں سیکیورٹی اور پولیسنگ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ گرین ڈیجیٹل کوریڈور کے تحت شہر میں 2,900 کیمرے نصب کیے جائیں گے، جن کے ذریعے سیکیورٹی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

پروجیکٹ کے تحت کوئیک رسپانس فورس کے نئے اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے ذریعے سیکیورٹی اداروں کی استعدادِ کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس کو بلوچستان پولیس میں جاری اصلاحات اور محکمانہ خود احتسابی کے عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کے مرتکب 871 پولیس اہلکاروں کو برطرف کیا جا چکا ہے، جبکہ مختلف شخصیات کے ساتھ تعینات 1,005 پولیس اہلکاروں کی خدمات واپس محکمہ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

پولیس کو مکمل سرپرستی ملے گی

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کا کردار انتہائی اہم ہے، پولیس اہلکار فرنٹ لائن پر ملک اور صوبے کے امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کو دہشت گردی کے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید تربیت، ضروری آلات اور تمام مطلوبہ وسائل فراہم کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس کو دہشت گردی کے خلاف میدان میں اتارا ہے تو مکمل سرپرستی بھی کریں گے۔ صوبائی حکومت اپنی بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پولیس کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیسنگ کے نظام میں اصلاحات کا مقصد ادارے کو مزید مضبوط، جوابدہ اور عوام دوست بنانا ہے۔ محکمانہ نظم و ضبط اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ فرائض میں غفلت اور غیر حاضری کی حوصلہ شکنی کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے محدود وسائل کو بہتر انتظام اور ترجیحات کے تحت عوامی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے گا، اور غیر ترقیاتی اخراجات پر قابو پا کر دستیاب وسائل عوام کی بنیادی ضروریات اور فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کے اس عام آدمی کے لیے کام کرنا ہے جو سردی میں ٹھٹھرتا اور گرمی میں جھلستا ہے، اور حکومت کی تمام پالیسیوں اور اقدامات کا محور عام شہری کا تحفظ، سہولت اور معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان