رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

جامعہ تربت کے طلبہ کی اسلام آباد میں ینگ پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کورپس فیلوشپ 2026 میں نمایاں کارکردگی

جامعہ تربت کے طلبہ کی اسلام آباد میں ینگ پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کورپس فیلوشپ 2026 میں نمایاں کارکردگی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: جامعہ تربت کے طلبہ نے 12 سے 18 اگست 2026 تک اسلام آباد میں منعقدہ ینگ پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کورپس (وائی پی ڈی سی) فیلوشپ 2026 میں بھرپور شرکت کر کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی و ترقیات کے زیرِ اہتمام اور یونیسف کے تعاون سے منعقدہ اس فیلوشپ میں پاکستان بھر کی 159 جامعات کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

پروگرام میں جامعہ تربت کی نمائندگی وائی پی ڈی سی تربت یونیورسٹی چیپٹر کے صدر محمد مصدق اور چیپٹر کوآرڈینیٹر فاطمہ نذیر نے کی، جنہوں نے پورے پروگرام کے دوران شاندار کارکردگی سے تربت یونیورسٹی کا نام قومی سطح پر روشن کیا۔

سات روزہ فیلوشپ کے دوران شرکا نے یونیسف کے ماہرین اور پلاننگ کمیشن کے حکام کی زیرِ نگرانی گیارہ انٹرایکٹو سیشنز میں حصہ لیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے قومی ترقی میں نوجوانوں کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ پروگرام کے تحت تمام فیلوز کو ایک سالہ ایکشن پلان تفویض کیا گیا، جس کے تحت وہ اپنی جامعات اور کمیونٹیز میں آگاہی مہم چلائیں گے۔

جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز چاکر حیدر اور یونیورسٹی کمیونٹی نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔ وائس چانسلر نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ جامعہ تربت اپنے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے ذریعے طلبہ کو علاقائی اور قومی سطح پر صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان