رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

بی ٹیوٹا اور پاک سوزوکی میں تکنیکی تربیت کا معاہدہ، ٹریننگ سینٹرز کو 12 جدید گاڑیوں کے انجن فراہم

بی ٹیوٹا اور پاک سوزوکی میں تکنیکی تربیت کا معاہدہ، ٹریننگ سینٹرز کو 12 جدید گاڑیوں کے انجن فراہم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

حب: بلوچستان میں ٹیکنیکل تعلیم اور نوجوانوں کو جدید ہنر فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد صوبے کے نوجوانوں کو آٹو مینوفیکچرنگ اور آٹو میکینک کی جدید ترین عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔

معاہدے پر ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر خان زرکون اور پاک سوزوکی کمپنی کے ڈپٹی ایم ڈی یوشیتاکا اوئشی (Yoshitaka Oishi) نے دستخط کیے۔ تقریب کے اہم مہمان سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور صالح محمد ناصر تھے، جبکہ بی ٹیوٹا کے ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور پاک سوزوکی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پہلے مرحلے میں 12 انجن، پھر انسٹرکٹرز کی تربیت

معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت پاک سوزوکی کمپنی نے بی ٹیوٹا کے مختلف ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کے لیے 12 جدید ترین گاڑیوں کے انجن فراہم کر دیے ہیں، تاکہ طالب علم آٹو میکینک ٹریڈ میں محض نظریاتی علم تک محدود نہ رہیں بلکہ ان انجنوں پر براہِ راست عملی مشق کر سکیں۔

شراکت داری کے اگلے مرحلے میں پاک سوزوکی کمپنی بی ٹیوٹا کے آٹو میکینک انسٹرکٹرز کی قابلیت میں اضافے کے لیے انہیں خصوصی ٹریننگ دے گی۔ ان سیشنز کے ذریعے اساتذہ کو آٹوموبائل کی دنیا میں آنے والی نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ وہ طالب علموں کو انڈسٹری کے جدید ترین معیار کے مطابق تربیت دے سکیں۔

دونوں اداروں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ بھی اس قسم کا باہمی تعاون اور اساتذہ و طلبہ کے لیے تربیتی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: