رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

بی ٹیوٹا اور بی آر ایس پی کا سالانہ 25 ہزار بلوچستانی نوجوانوں کو ہنر سکھانے کا فیصلہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار، ہنر مند اور خود کفیل بنانے کے لیے اہم عملی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اس سلسلے میں بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید اور ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر شریک تھے۔

دونوں اداروں نے باہمی اشتراک اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے پر مکمل اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق طے پایا کہ سالانہ بنیادوں پر صوبے کے 25 ہزار نوجوانوں کو مارکیٹ کے مطابق جدید فنی اور پیشہ ورانہ ہنر سکھائے جائیں گے تاکہ انہیں باوقار طریقے سے روزگار مل سکے۔

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نوجوانوں کو صرف مقامی سطح تک محدود رکھنے کے بجائے ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند بنایا جائے گا تاکہ وہ صوبے اور ملک کی معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

اس مقصد کے لیے بی ٹیوٹا کے فنی و تکنیکی وسائل اور بی آر ایس پی کے وسیع کمیونٹی نیٹ ورک کو یکجا کر کے دور دراز علاقوں کے مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں تک رسائی حاصل کی جائے گی۔

دونوں اداروں کے سربراہان نے عزم کا اعادہ کیا کہ یہ شراکت داری بلوچستان کی معاشی خوشحالی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔