بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کوئٹہ کی بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں کو پروفیشنل ٹیکس کے نوٹسز

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے وژن کے تحت اور چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ہدایات پر بی آر اے کی ٹیم نے بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران نانی جان، کیک اینڈ کوکیز، ایل ڈوراڈو اور دیگر بیکریوں و سویٹس شاپس کو بلوچستان پروفیشنز، ٹریڈز، کالنگز اینڈ ایمپلائمنٹ ٹیکس ایکٹ 2026 کے تحت رجسٹریشن اور پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹسز جاری کیے گئے، اور کاروباری افراد کو بروقت رجسٹریشن، درست معلومات کی فراہمی اور واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی۔
بی آر اے حکام نے کہا کہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد سے صوبائی محصولات میں اضافہ، ٹیکس نظام میں شفافیت اور کاروباری سرگرمیوں کی بہتر دستاویز بندی ممکن ہوگی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











