رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
روزنامہ جنگ کے صفحے سے خبر کا متن دستیاب نہ ہو سکاتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›ہرنائی

ایس پی ہرنائی کی زیر صدارت کرائم اینڈ پروگریس ریویو اجلاس، زیرِ التوا کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت

ایس پی ہرنائی کی زیر صدارت کرائم اینڈ پروگریس ریویو اجلاس، زیرِ التوا کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ہرنائی: ڈی آئی جی لورالائی رینج کی ہدایات کی روشنی میں ایس پی آفس ہرنائی میں کرائم اینڈ پروگریس ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایس پی ہرنائی نے کی، جس میں ضلع ہرنائی کے تمام ایس ایچ اوز اور انویسٹی گیشن افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع ہرنائی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سنگین مقدمات کی پیش رفت، زیرِ التوا کیسز اور تمام تھانوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ایس پی ہرنائی نے تھانوں کی انویسٹی گیشن فائلز کا معائنہ کرتے ہوئے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو پرکھا۔

ایس پی ہرنائی نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام زیرِ التوا کیسز کی تفتیش میرٹ پر جلد از جلد مکمل کر کے چالان عدالتوں میں جمع کرائے جائیں، ضلع بھر کے حساس مقامات پر گشت اور ناکہ بندی کا نظام مزید سخت کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ہو سکے، اور تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آ کر ان کی شکایت پر فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام افسران کو جاری کردہ ہدایات پر روح کے مطابق عمل درآمد کرنے اور کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے اعلیٰ حکام کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان