ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری سے چیئرمین میونسپل کمیٹی کی ملاقات، دفتری اسٹاف کا تعارفی اجلاس

قلات: ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری سے چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ شعیب جان زہری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی، عبدالرشید نیچاری، نوابزادہ شعیب زہری کے پرسنل سیکرٹری قاری غلام مصطفیٰ نیچاری، عبدالغفور شاہوانی، محمد عمران علیزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔
نوابزادہ شعیب جان زہری نے انجینئر عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر قلات تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور علاقے کو درپیش مختلف مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہا کہ قلات کے عوام کو درپیش مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے علاقہ معززین اور عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ مسائل کا حل مزید مؤثر اور تیز ہو سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں لوگوں کے مسائل بھی سنے، ڈپٹی کمشنر آفس کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور ان کی زیرِ صدارت دفتری اسٹاف کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔


تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











