رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

بی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ، وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ سے ملاقات

بی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ، وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ سے ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: کیپٹن وقار کاکڑ شہید بلوچستان ریزیڈنشل کالج (بی آر سی) لورالائی کے جماعت نہم اور دہم کے طلبہ نے تعلیمی و مطالعاتی دورے کے سلسلے میں یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ کیا۔ طلبہ کے ہمراہ کالج کے اساتذہ پروفیسر احسان اور پروفیسر ذوالفقار بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران طلبہ نے یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کو اپنی ترجیح بنائیں، جدید علوم سے استفادہ کریں اور اپنی صلاحیتوں کو قومی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم نوجوان نسل کی فکری، اخلاقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا مؤثر ذریعہ ہے اور یہی ملک کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے۔

بعد ازاں وائس چانسلر کے پرنسپل اسٹاف آفیسر ڈاکٹر خالد خان نے طلبہ کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر طلبہ کو جامعہ کے تعلیمی پروگراموں، جدید تدریسی سہولیات، سائنسی تجربہ گاہوں، مرکزی لائبریری، تحقیقی سرگرمیوں اور طلبہ کے لیے دستیاب مختلف سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مطالعاتی دورے کے دوران طلبہ نے مختلف شعبوں، لیبارٹریوں اور دیگر تعلیمی مراکز کا مشاہدہ کیا اور جامعہ میں فراہم کی جانے والی تعلیمی و تحقیقی سہولیات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ایسے مطالعاتی دوروں کا مقصد طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع، تحقیقی سرگرمیوں اور جدید تعلیمی ماحول سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں بہتر تعلیمی فیصلے کرنے کے قابل ہو سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان