رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا فیصلہ: کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب ہوں گے

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا فیصلہ: کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب ہوں گے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو ہونے والے ایک اہم اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر قابو پانے کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز فعال کیے جائیں گے، جن کی مدد سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، چوراہوں پر غیر ضروری انتظار کا وقت کم ہوگا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

محفوظ ٹریفک نظام حکومت کی اولین ترجیح

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنا کر شہریوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو مؤثر، پائیدار اور جدید ٹریفک نظام کے لیے باہمی رابطے کے ساتھ مربوط اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور محفوظ ٹریفک نظام حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک مسائل کا حل حکومت بلوچستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے سفر کا دورانیہ کم ہوگا، شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی اور سڑکوں پر نظم و ضبط، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی فیصلوں کے ذریعے عوام کو محفوظ، منظم اور سہل سفری ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ایک جدید، مؤثر اور قابل اعتماد ٹریفک نظام میسر آ سکے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز کی فعالیت سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز کی فعالیت سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان