بیف کے سی ای او خالد ماندائی کا ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے تعلیمی و ہنر مندی پروگرام کے تربیتی ادارے کا دورہ

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیم دوست وژن کے تحت بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے جاری تعلیمی و ہنر مندی پروگرام پر کامیابی سے عمل درآمد کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں بیف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی نے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر میر وائس خان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سمیع اللہ خان کے ہمراہ تربیتی ادارے کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی ای سی (SSPEC) کے ڈائریکٹر عرفان اعوان نے وفد کو پروگرام کی پیش رفت پر بریفنگ دی، جبکہ وفد نے مختلف تربیتی شعبوں کا معائنہ کیا اور زیرِ تربیت طلبہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر خالد ماندائی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تعلیم دوست وژن کی روشنی میں بیف معاشرے کے تمام طبقات کو معیاری تعلیم، ہنر اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیف بلا تفریق معاشرے میں یکساں تعلیم کے فروغ اور حصولِ علم کے مواقع کی یکساں فراہمی پر عمل پیرا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











