رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، سولر سسٹم اور طبی سہولیات بہتر بنانے کی یقین دہانی

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، سولر سسٹم اور طبی سہولیات بہتر بنانے کی یقین دہانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے ڈسٹرکٹ جیل نصیرآباد کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، طبی انتظامات اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد علی نے ان کا استقبال کیا اور جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا۔

ڈپٹی کمشنر نے مرد و خواتین قیدیوں کے وارڈز، جیل کی ڈسپنسری اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کر کے سہولیات اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے لیے تیار ہونے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔

لوڈشیڈنگ اور طبی سہولیات: جیل انتظامیہ کی بریفنگ

جیل سپرنٹنڈنٹ محمد علی نے بریفنگ میں بتایا کہ گرمیوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور جیل کے روزمرہ معمولات متاثر ہوتے ہیں، اس لیے سولر سسٹم کی تنصیب انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں ڈسپنسری موجود ہے، تاہم بہتر طبی سہولیات کے لیے او پی ڈی روم کی تعمیر اور ضروری ٹیسٹوں کے لیے لیبارٹری کا قیام بھی ناگزیر ہے۔

ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولیات، صحت و صفائی کے مناسب انتظامات اور بہتر ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے، اور قیدی بھی بنیادی انسانی ضروریات اور مناسب طبی سہولیات کے حق دار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے کوشش کی جائے گی، جبکہ او پی ڈی روم، لیبارٹری اور دیگر ضروریات کا بھی جائزہ لے کر متعلقہ محکموں کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ تمام مسائل اور مجوزہ اقدامات پر مشتمل جامع تحریری رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی جائے تاکہ اسے متعلقہ اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: