رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 23° / 12°فجر 05:23ظہر 12:16عصر 16:10مغرب 17:47عشا 19:08
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی انگلینڈ کے خلاف فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک بادکوئٹہ میں ریسٹورنٹس اور کیفیز کا فیلڈ وزٹ، بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے نوٹسز جاریقلعہ سیف اللہ میں دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت، صوبائی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کو سراہارکھنی میں PTTS اجلاس: کھاد ڈیلروں کی ویریفکیشن اور QR کوڈ چیکنگ کا فیصلہقلعہ عبداللہ: گلستان میں انسدادِ بھنگ مہم، مزید 195 ایکڑ اراضی بھنگ سے پاککچھی: ڈھاڈر میں قومی شاہراہ پر اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی، 14 ویگنوں کے چالانقلعہ سیف اللہ: معاون وزیر اعلیٰ شاہد رند نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہاقلعہ سیف اللہ آپریشن: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہناپی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی پر سوالات، مذاکرات پر زورمجتبیٰ خامنہ ای سے محسن رضائی کی ملاقات، آبنائے ہرمز کے انتظام اور جنگ کے خاتمے کی شرائط پر گفتگواسلام آباد میں پاک چین انفارمیشن کوریڈور کا آغاز، میڈیا اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعلاناسرائیلی انتخابات میں تعطل، نیتن یاہو اور آئزن کوٹ دونوں کا حکومت بنانے کا دعویٰ

کچھی: ڈھاڈر میں قومی شاہراہ پر اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی، 14 ویگنوں کے چالان

کچھی: ڈھاڈر میں قومی شاہراہ پر اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی، 14 ویگنوں کے چالان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (PTA) بلوچستان عبدالمجید جونجو کی خصوصی ہدایات پر ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہ پر اوورلوڈنگ، بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں چلانے اور ویگنوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 14 ویگنوں کے چالان کیے گئے، جبکہ 27 ویگنوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

یہ کارروائی پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان اور ٹریفک پولیس کچھی کی مشترکہ ٹیم نے ڈی آئی جی سبی محمد پرویز عمرانی، ڈی پی او کچھی غلام مرتضیٰ بھٹو اور ڈی ایس پی سرکل شیر محمد کی نگرانی میں انجام دی۔

مسافروں کی حفاظت

حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر مسافروں کی جان و مال کا تحفظ، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور پبلک ٹرانسپورٹ میں حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔ حکام کے مطابق اوورلوڈنگ، غیر قانونی طور پر گاڑیاں چلانا، مقررہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانا اور ویگنوں کی چھتوں پر مسافروں کو سوار کرنا نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ مسافروں کی زندگیوں کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کرتا ہے۔

چھت پر مسافروں کو سوار کرنے سے گاڑی کے الٹنے، اچانک بریک لگنے کی صورت میں مسافروں کے گرنے اور شدید چوٹیں لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ خصوصاً کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ ٹرانسپورٹرز گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زیادہ مسافروں کو نہ بٹھائیں، چھتوں پر سواری کی اجازت نہ دیں، روٹ پرمٹ اور دیگر قانونی دستاویزات مکمل رکھیں اور گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائیں۔

پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان اور ٹریفک پولیس کچھی نے واضح کیا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان