رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:22ظہر 12:16عصر 16:11مغرب 17:48عشا 19:09
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
جسٹس عائشہ ملک نے ججوں کے لیے بینچ بک کی تقریبِ رونمائی میں اس تصور کو مسترد کر دیا کہ خواتین زیادتی کو “دعوت” دیتی ہیںڈی ایٹ کا 2030 تک رکن ممالک کی باہمی تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے، وفاقی وزیر تجارت کا دوحہ میں بیاناقوام متحدہ کے اداروں کی یوکرین پر حملوں، ایران میں رسائی کے فقدان اور کینیا میں ایتھوپیائی پناہ گزینوں پر انتباہات“دی پٹ” کے اسٹار نوآ وائلی 2026 کے لیے پیپل کے “سیکسی ترین مرد” قرارفن لینڈ اور ناروے کے رہنماؤں کی یوکرین جنگ پر پوٹن سے 90 منٹ طویل نادر ٹیلیفونک گفتگوآئی ایم ایف شرائط پر قانون سازی: حکومت اور پیپلز پارٹی میں اتفاقپیٹرول 1.54 روپے اور ڈیزل 2.16 روپے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمتیں 27 اکتوبر سے نافذنیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ابھیشیک شرما کی سنچری، بھارت کی 3-0 سے برتریایرانی اسپیکر کا دعویٰ: سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیںبلاول: سندھ اسمبلی نے نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگا دیاٹرائنگولر سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دیاحسن اقبال: آئندہ 2، 3 ماہ میں تیل کی قیمت کی رفتار کا کسی کو اندازہ نہیں

ڈپٹی کمشنر دکی کا BSDI کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، معیار اور بروقت تکمیل پر زور

ڈپٹی کمشنر دکی کا BSDI کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، معیار اور بروقت تکمیل پر زور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے بلوچستان اسٹرکچرل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام، پیش رفت، رفتار اور معیار کا موقع پر جائزہ لیا۔

منصوبوں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ڈگری کالج دکی، ختمِ نبوت چوک، ٹیکسی اسٹینڈ، تھل لونی ٹرانسپورٹ اڈہ سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دکی میں زیرِ تعمیر زچہ و بچہ مرکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف منصوبوں پر جاری کام کی پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے منصوبوں کے تعمیراتی کام کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں تعمیراتی معیار، منظور شدہ ڈیزائن، مقررہ اسپیکس اور سرکاری ضوابط پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تاخیر اور معیار پر سمجھوتہ نہیں

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اس لیے کام کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ BSDI پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے دکی کے عوام کو تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران اور تعمیراتی عملہ بھی موجود تھا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان