رکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہ

رکھنی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایات کے تحت رکھنی ماڈل بازار کی توسیع، شہر کی خوبصورتی اور بہتر شہری منصوبہ بندی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی نے ایکسین روڈز فضل محمد زرکون اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ مین رکھنی بازار اور ماڈل بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بازار کو کشادہ کرنے کے لیے دکانوں کی مسماری کے جاری کام کا جائزہ لیا گیا اور ترقیاتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا گیا۔
رکھنی میں کارٹ ایریا کی تعمیر کے لیے موجودہ عمارت کو مسمار کرکے جگہ خالی کرنے کا کام بھی جاری ہے، جبکہ ماڈل بازار کے قریب واقع سرکاری اراضی واگزار کرا کے اسے ماڈل بازار کے ایریا میں شامل کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان اقدامات کا مقصد بازار کو کشادہ کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا، تجاوزات اور بے ہنگم تعمیرات کے مسائل پر قابو پانا اور شہریوں کو بہتر تجارتی و شہری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











