رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی زیرصدارت ایجوکیشن کمیٹی اجلاس، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی زیرصدارت ایجوکیشن کمیٹی اجلاس، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، تدریسی عمل کو موثر بنانے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران میل و فیمیل، افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، تدریسی سرگرمیوں کی بہتری، اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنانے سمیت تعلیمی نظام کو مزید موثر اور فعال بنانے کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں عملے کی حاضری، تدریسی عمل کے تسلسل اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر زور دیا گیا کہ اساتذہ اور متعلقہ عملے کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو اور سرکاری تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

غیر حاضری پر کارروائی

ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فرائض سے غفلت برتنے اور بلاجواز غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضری کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت تنخواہوں کی کٹوتی اور بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ (BEDA) کے تحت محکمانہ کارروائی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ سرکاری ملازمین میں ذمہ داری اور جواب دہی کا احساس مزید مضبوط ہو۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے، حاضری کے نظام کو موثر بنایا جائے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور سنجیدگی سے ادا کرنا ہوں گی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع نصیرآباد میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، تدریسی عمل کو باقاعدہ بنانے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

نصیر آباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نصیر آباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان