رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی صدارت میں ریونیو اجلاس، زرعی انکم ٹیکس، عشر اور آبیانہ کی بروقت وصولی کی ہدایت

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی صدارت میں ریونیو اجلاس، زرعی انکم ٹیکس، عشر اور آبیانہ کی بروقت وصولی کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ریونیو افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں زرعی انکم ٹیکس، عشر اور آبیانہ کی مد میں سرکاری واجبات کی بروقت وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں زمینداروں پر واجب الادا سرکاری بقایاجات کی وصولی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ ریونیو افسران کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری واجبات کی بروقت اور موثر وصولی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات مزید تیز کیے جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

وصولی کے اہداف

ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ سرکاری محصولات کی وصولی حکومتی امور کی موثر انجام دہی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور سنجیدگی کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جن زمینداروں کے ذمے بقایاجات واجب الادا ہیں ان سے وصولی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری بقایاجات کی وصولی میں پہلے کی نسبت بہتری آئی ہے، تاہم اس عمل کو مزید موثر بنانے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ریکارڈ اور نوٹس

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام واجبات کا ریکارڈ مرتب اور اپ ڈیٹ رکھا جائے، بقایاجات کی تفصیلات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے اور وصولی کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ بھی مرتب کی جائے تاکہ کارکردگی کی موثر نگرانی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ایسے زمینداروں کی الگ فہرستیں تیار کی جائیں جو واجبات کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر یا ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، اور انہیں قواعد و ضوابط کے مطابق نوٹس جاری کرکے سرکاری واجبات کی ادائیگی کا پابند بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری محصولات کی وصولی کے معاملے میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ افسران اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے وصولی کے مقررہ اہداف کو بروقت پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے نظام کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے گا تاکہ حکومتی محصولات کی وصولی میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ریونیو امور کو بھی منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

نصیر آباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل ریونیو افسران کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نصیر آباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل ریونیو افسران کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان