رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوہِ سلیمان ڈاکٹر محمد سلیم زرکون کا اسکول کا معائنہ، کلسٹر ہیڈز کے اجلاس کی صدارت

بارکھان: ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوہِ سلیمان ڈاکٹر محمد سلیم زرکون کا اسکول کا معائنہ، کلسٹر ہیڈز کے اجلاس کی صدارت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی اصلاحات، سرکاری اسکولوں کی فعالیت اور تعلیمی معیار میں بہتری کے اقدامات کے تحت ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوہِ سلیمان ڈویژن ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے ضلع بارکھان کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

اسکول کا معائنہ

دورے کے دوران انہوں نے گرلز ہائی اسکول مدینہ مسجد بارکھان کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طالبات کی حاضری مکمل جبکہ تدریسی سرگرمیاں جاری پائی گئیں۔ انہوں نے اسکول میں جاری تعلیمی عمل کا جائزہ لیا اور تعلیمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کلسٹر ہیڈز کے اجلاس

بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بارکھان بہادر شاہ کے دفتر میں کلسٹر ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے کی۔ اجلاس میں ڈی ای او بہادر شاہ اور ڈپٹی ڈی ای او طارق بھی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران کلسٹرز کے تحت فراہم کیے جانے والے سامان، تعلیمی وسائل کی دستیابی اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسی سلسلے میں ڈی ای او فیمیل کے دفتر میں گرلز اسکولوں کے کلسٹر ہیڈز کا الگ اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں کلسٹر سامان کی شفاف اور بروقت فراہمی سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے تعلیمی معیار میں بہتری، اسکولوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور کلسٹر نظام کو موثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

دورے اور اجلاسوں کا مقصد تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا، تعلیمی وسائل کی موثر فراہمی یقینی بنانا اور سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو مزید موثر بنانا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان