رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران پروفیسر برکت اسماعیل کا گرلز انٹر کالج پسنی کا دورہ

ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران پروفیسر برکت اسماعیل کا گرلز انٹر کالج پسنی کا دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

پسنی: ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران پروفیسر برکت اسماعیل نے گورنمنٹ گرلز انٹر کالج پسنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں، اے ڈی پی امتحانات اور ادارے کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران پروفیسر برکت اسماعیل نے اساتذہ اور طالبات سے ملاقات کی اور تدریسی عمل، تعلیمی معیار اور ادارے کو درپیش امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تناظر میں تعلیمی اداروں کی موثر نگرانی، تدریسی معیار میں بہتری اور طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کو موثر بنانے اور امتحانی عمل کی نگرانی سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی ترجیحات کے مطابق تعلیمی اداروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ، تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ اور طالبات کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔