رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

مانگی ڈیم زیارت حملہ: کمیشن میں اصغر خان اچکزئی کا بیان، معاہدے پر عمل نہ ہونے کی شکایت

مانگی ڈیم زیارت حملہ: کمیشن میں اصغر خان اچکزئی کا بیان، معاہدے پر عمل نہ ہونے کی شکایت
فائل فوٹو: مانگی ڈیم زیارت — تصویر: بشکریہ zkb.com.pk

کوئٹہ: مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات کے لیے قائم تحقیقاتی کمیشن نے گزشتہ روز کھلی عدالت میں کارروائی آگے بڑھائی۔ سماعت جسٹس محمد عامر نواز رانا نے کی۔

سماعت کے دوران متعدد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، جن میں سیاسی رہنما اصغر خان اچکزئی بھی شامل تھے۔

اصغر خان اچکزئی کا بیان

اصغر خان اچکزئی نے حکومت اور زیارت کے شہدا کے لواحقین کے درمیان ہونے والے تحریری معاہدے کی متعدد شقوں پر عمل نہ ہونے اور حکومت کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کی شکایت کی۔

انہوں نے کمیشن کے روبرو قومی ایکشن پلان کی کاپیاں بھی پیش کیں، جو سیاسی، حکومتی اور عسکری قیادت سے مکمل توثیق شدہ ہے۔ ان کے مطابق اس میں دہشت گردوں، غیر قانونی مسلح جتھوں، کالعدم تنظیموں اور عسکریت پسند گروہوں کے خلاف سکیورٹی کارروائیوں، ان کے مالی وسائل پیدا کرنے والے نیٹ ورکس اور سہولت کاری کے مراکز، بشمول منشیات گاہوں، کے خلاف اقدامات کا جامع منصوبہ موجود ہے۔

گواہ کے مطابق اگر حکومت بلوچستان میں دہشت گردی کی موجودہ سنگین لہر پر قابو پانے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے سنجیدہ ہے تو نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق من و عن عمل کرے۔

کمیشن نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل برائے بلوچستان اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے اصغر خان اچکزئی کے اٹھائے گئے نکات پر الگ الگ جامع رپورٹ اگلی سماعت پر پیش کریں۔

پی ٹی اے کی رپورٹ

ڈائریکٹر ویب اینالیسس ڈویژن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کمیشن کے روبرو پیش ہو کر سوشل میڈیا پر سانحے سے متعلق جھوٹے، سنسنی خیز اور نفرت آمیز مواد کے خلاف کیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی پیش کیا، جس کے تحت اتھارٹی کے چیئرپرسن اور چھ ارکان کا تقرر کر دیا گیا ہے۔

موبائل فون چوری کا معاملہ

شہید پولیس اہلکار جہانداد خان کے سول ہسپتال کوئٹہ میں موبائل فون اور دیگر سامان چوری ہونے کے معاملے کے تفتیشی افسر بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور برآمدگی سے متعلق پیش رفت رپورٹ جمع کرائی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور ان کے اعترافی بیان کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کمیشن کو فراہم کر دی گئی ہے۔

جسٹس محمد عامر نواز رانا نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غلیظ حرکت کے مرتکب افراد سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

کمیشن کی مزید کارروائی اگلی سماعت تک ملتوی کر دی گئی۔