رخشان ڈویژن کے 20 پولیس اہلکار قلات کے قریب اغوا، مستونگ لے جا کر نامعلوم مقام منتقل
کوئٹہ: بلوچستان کے رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کر رہے تھے اور چھٹی پر اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار ایک نجی مسافر وین میں قلات اور نوشکی کے درمیان سربند کے راستے نوشکی جا رہے تھے کہ انہیں ضلع قلات کی حدود سے اغوا کر لیا گیا۔
اغوا کے بعد اہلکاروں کو ضلع مستونگ کی حدود میں لے جایا گیا، جہاں سے انہیں نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔











