اسلام آباد: ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے جینڈر ایکسیلنس ایوارڈ پیش کیا

اسلام آباد: صوبائی وزیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی (ستارہ امتیاز) کو سیاسی قیادت کے شعبے میں دخترانِ پاکستان جینڈر ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے انہیں یہ ایوارڈ پیش کیا۔
یہ اعزاز جامع اور مستحکم معاشی بااختیاری اور ترقی کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران دیا گیا، جس کا مقصد خواتین کی قیادت، بااختیاری، مؤثر حکمرانی اور عوامی خدمت کے لیے خدمات کو سراہنا تھا۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو یہ ایوارڈ خواتین کی ترقی اور انہیں معاشی و سماجی طور پر بااختیار بنانے کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔
یہ اعزاز خواتین کی قیادت اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی مؤثر شمولیت کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











