رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

میرانی ڈیم کمانڈ ایریا میں پانی چوری کے خلاف کارروائی، کیچ انتظامیہ نے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے

میرانی ڈیم کمانڈ ایریا میں پانی چوری کے خلاف کارروائی، کیچ انتظامیہ نے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کیچ اور محکمہ ایریگیشن نے میرانی ڈیم کمانڈ ایریا میں پانی کی غیر قانونی ترسیل اور پانی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے۔

کارروائی نائب تحصیلدار دشت باہوٹ دشتی اور محکمہ ایریگیشن میرانی ڈیم کے شیر جان بلوچ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ اس دوران غیر قانونی طور پر نصب پائپ ہٹا کر تلف کر دیے گئے اور پانی کی غیر قانونی ترسیل کے ذرائع بھی ختم کر دیے گئے۔

حکام نے پانی چوری میں ملوث افراد کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی کنکشنز اور پانی کے غیر مجاز استعمال سے فوری طور پر گریز کریں، بصورتِ دیگر قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے واضح کیا کہ میرانی ڈیم اور اس کے کمانڈ ایریا میں پانی کے منصفانہ اور قانونی استعمال کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پانی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی بلاامتیاز جاری رکھی جائے تاکہ تمام مستحق کاشتکار دستیاب آبی وسائل سے منصفانہ استفادہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی بہتری اور کاشتکاروں کو ان کے جائز حصے کا پانی دینے کے لیے انتظامیہ ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، اور افسران کو ہدایت کی کہ کمانڈ ایریا میں پانی کی تقسیم کے نظام کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر فوری کارروائی کی جائے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ پانی ایک قومی اور اجتماعی اثاثہ ہے، اس کے غیر قانونی استعمال اور چوری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان