رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

گرین بس سروس ڈیجیٹل ہوگی: موبائل ایپ پر روٹس، لائیو ٹریکنگ اور ای ٹکٹنگ کی تجاویز، کمشنر کوئٹہ کا اجلاس

گرین بس سروس ڈیجیٹل ہوگی: موبائل ایپ پر روٹس، لائیو ٹریکنگ اور ای ٹکٹنگ کی تجاویز، کمشنر کوئٹہ کا اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت گرین بس سروس کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سروس کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ایم ڈی پی ایم ٹی اے، ڈائریکٹر جنرل پی ٹی سی بی، سی ای او پی پی پی، سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ، سی سی او ٹی ایس پی ایل، چیف آپریٹنگ آفیسر اور دیگر افسران موجود تھے۔

موبائل پر روٹس اور لائیو ٹریکنگ

اجلاس میں زور دیا گیا کہ گرین بس سروس کے نظام کو مرحلہ وار جدید اور ڈیجیٹلائز کیا جائے تاکہ شہریوں کو بس سروس سے متعلق تمام معلومات موبائل فون پر دستیاب ہوں۔ تجویز کردہ نظام کے تحت شہری موبائل ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے روٹس، بس اسٹاپس، اوقاتِ کار، کرایوں اور دیگر سفری معلومات حاصل کر سکیں گے۔

لائیو بس ٹریکنگ کی سہولت کی تجویز بھی دی گئی تاکہ مسافروں کو معلوم ہو سکے کہ ان کی مطلوبہ بس اس وقت کہاں ہے اور اگلی بس کتنی دیر میں اسٹاپ پر پہنچے گی۔ ڈیجیٹل ٹکٹنگ، الیکٹرانک ادائیگی، بس اسٹاپس پر ڈیجیٹل ڈسپلے، مسافروں کے لیے معلوماتی نظام اور شکایات و تجاویز کے آن لائن اندراج اور بروقت ازالے سمیت دیگر سہولیات متعارف کرانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر ذیشان لاشاری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو شہریوں کے لیے زیادہ آسان، شفاف، قابلِ اعتماد اور صارف دوست بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گرین بس سروس کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے قابلِ عمل تجاویز اور جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔ اجلاس میں روٹس، آپریشنل امور، مسافروں کی مشکلات اور سروس کو مزید مؤثر بنانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری گرین بس سروس کو ڈیجیٹائز اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری گرین بس سروس کو ڈیجیٹائز اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کو منیجنگ ڈائریکٹر گرین بس سروس عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں
کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کو منیجنگ ڈائریکٹر گرین بس سروس عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان