سیوی (سبی) کی ڈسٹرکٹ جیل میں مون سون شجرکاری، محکمہ جنگلات اور جیل خانہ جات کے افسران نے پودے لگائے

سیوی: ناظمِ اعلیٰ جنگلات سیوی زاہد خان رند کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل سیوی میں بھی شجرکاری کی گئی، جس میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور محکمہ جیل خانہ جات کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سیوی حماد اعوان، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سیوی طارق شاہ، اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف محمد رفیق خجک، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل طاہر خان ڈومکی اور اسسٹنٹ جیل تیمور شاہ نے دیگر عملے کے ہمراہ جیل کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے حکام نے کہا کہ مون سون کا موسم شجرکاری کے لیے انتہائی موزوں ہوتا ہے اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے ساتھ سیوی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے یہ مہم انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات شہریوں میں بھی شعور اجاگر کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











