سیوی: ڈی سی الیاس کبزئی کی زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے روز کا جائزہ، زیرو ڈوز بچوں کو آج ہی کور کرنے کا حکم

سیوی: ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے پہلے روز کا ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سیوی عمران مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر شہزادہ کامران، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر صلاح الدین مری، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور آئی ایس ڈی کے افسران، یو سی ایم اوز، مانیٹرز اور دیگر عملے نے شرکت کی۔
یو سی ایم اوز اور مانیٹرز نے اپنی یونین کونسلوں کے ٹارگٹ، زیرو ڈوز، این اے، مسڈ اور ریفیوزلز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کوئی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زیرو ڈوز، مسڈ اور ریفیوزلز والے تمام بچوں کو آج ہی کور کیا جائے اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ انہوں نے ٹیموں کو ذمہ داری، فرض شناسی اور شفافیت سے کام کرنے، ہر گھر تک رسائی یقینی بنانے اور مانیٹرنگ ٹیموں کو مسلسل کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











