کوکونٹ فارم پسنی میں نئے واٹر چیمبرز کی تعمیر مکمل، ناریل کی کاشت کے لیے آبپاشی بہتر ہوگی

پسنی: صوبائی حکومت کے زرعی شعبے کی ترقی، جدید آبپاشی نظام کے فروغ اور پانی کے مؤثر استعمال کے وژن کے تحت کوکونٹ فارم پسنی میں نئے واٹر چیمبرز کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
نئے واٹر چیمبرز سے فارم میں پانی کی ذخیرہ کاری، ترسیل اور آبپاشی کا نظام زیادہ مؤثر، منظم اور پائیدار ہوگا، جس سے ناریل کی کاشت سمیت دیگر زرعی سرگرمیوں کے فروغ اور پیداوار میں اضافے کے لیے سازگار ماحول میسر آئے گا۔
اس پیش رفت پر فارم انچارج و ایگریکلچر آفیسر ایکسٹینشن محمد وسیم نور، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن بلوچستان مسعود احمد بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن گوادر مقبول احمد بلوچ کی کاوشوں اور رہنمائی کو سراہا گیا، جبکہ محکمہ زراعت کے متعلقہ حکام کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











