رکنی میں گوشت مارکیٹ پر چھاپہ، قصائی کی فریج سے 8 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد کر کے تلف

رکنی: ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکنی فہد حسین عمرانی نے ویٹرنری ڈاکٹر سعید احمد کے ہمراہ گوشت مارکیٹ کا دورہ کیا۔ کارروائی کے دوران ایک قصائی کی فریج سے 8 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد ہوا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا اور دکاندار پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے دکاندار کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے اور مضرِ صحت گوشت فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اور آئندہ خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ مضرِ صحت یا غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











