حب: ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی کا تین بنیادی مراکز صحت کا دورہ

حب: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت کی مانیٹرنگ سرگرمیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی حب ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو علانہ گڈور، بی ایچ یو پلاٹ 113 اور بی ایچ یو پھٹہ گھٹ کا دورہ کیا اور مراکز صحت میں جاری طبی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے طبی عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹر، ایم این سی ایچ سینٹر اور حفاظتی ٹیکہ جات (ای پی آئی) کی فعالیت سمیت مختلف شعبوں اور ریکارڈز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
ڈاکٹر مرشد دشتی نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ سروس ڈیلیوری، عملے کی حاضری اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











