رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

رکھنی تا بیکڑ روڈ ڈھائی ماہ میں مکمل کرنے کی یقین دہانی؛ کمشنر کوہِ سلیمان کا تعمیراتی کام تیز کرنے کا حکم

رکھنی تا بیکڑ روڈ ڈھائی ماہ میں مکمل کرنے کی یقین دہانی؛ کمشنر کوہِ سلیمان کا تعمیراتی کام تیز کرنے کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان/رکھنی: کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی سے زیڈ کے بی کمپنی کے اونر حاجی محبت خان، ایکسیئن بی اینڈ آر نارتھ ڈیرہ بگٹی شمس الحق اور دیگر افسران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ایڈیشنل کمشنر عبدالباسط بزدار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں رکھنی تا بیکڑ زیرِ تعمیر شاہراہ سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں منصوبے پر کام کی پیش رفت، مختلف حصوں کی صورتحال، تعمیراتی معیار، دستیاب مشینری و افرادی قوت اور بروقت تکمیل کا جائزہ لیا گیا اور حکام نے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

زیڈ کے بی کمپنی کے اونر حاجی محبت خان نے یقین دلایا کہ رکھنی تا بیکڑ روڈ منصوبہ آئندہ ڈھائی ماہ میں مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں گی اور منصوبے پر مشینری اور افرادی قوت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کی ترقی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور حکومتِ بلوچستان کی واضح پالیسی ہے کہ عوامی ترقیاتی منصوبے بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل ہوں؛ معیاری سڑکوں سے دور دراز علاقوں کے رابطے بہتر ہوں گے اور معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

کمشنر نے منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں تعمیراتی کام کی مشکلات اور ان کے حل پر بھی گفتگو ہوئی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ منصوبے کی رفتار اور معیار کی مسلسل نگرانی کی جائے گی تاکہ شاہراہ مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے۔

بارکھان/رکھنی: کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کو رکھنی تا بیکڑ روڈ منصوبے پر جاری تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے
بارکھان/رکھنی: کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کو رکھنی تا بیکڑ روڈ منصوبے پر جاری تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان