رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

کیچ میں 12 کرش پلانٹس رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ پلانٹس کے خلاف کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی

کیچ میں 12 کرش پلانٹس رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ پلانٹس کے خلاف کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت ضلع کیچ میں قائم کرش پلانٹس کے مالکان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرش پلانٹس کی رجسٹریشن، ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد، آلودگی کے تدارک اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے تحت عوامی فلاح کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی، ڈپٹی چیئرمین ضلع کونسل کیچ میر باہڈ جمیل دشتی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات طارق علی اور کرش پلانٹس کے مالکان نے شرکت کی۔

طارق علی نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ ماحولیات کے ریکارڈ کے مطابق ضلع کیچ میں 12 کرش پلانٹس رجسٹرڈ ہیں، جبکہ بعض پلانٹس تاحال غیر رجسٹرڈ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ، شہریوں کی صحت اور صاف ماحول ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے مالکان کو گرد و غبار اور دیگر ماحولیاتی اثرات کے تدارک کے لیے قوانین پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ تمام پلانٹس کی قانونی حیثیت اور رجسٹریشن کا جائزہ لیا جائے گا، اور غیر رجسٹرڈ یا خلاف ورزی کرنے والے پلانٹس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مالکان پر زور دیا کہ وہ CSR کے تحت ایمبولینسز کی مرمت و بحالی، سرکاری اسکولوں کی تعمیر و مرمت، مستحق طلبہ کے لیے اسکالرشپس، سرکاری ہسپتالوں کی بہتری اور دیگر عوامی منصوبوں میں تعاون کریں۔ اجلاس کے اختتام پر مالکان نے ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اور فلاحی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان