رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

کچھی سبی بائی پاس پر پی ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی کارروائی، 26 گاڑیوں کے چالان، 7 بند

کچھی سبی بائی پاس پر پی ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی کارروائی، 26 گاڑیوں کے چالان، 7 بند
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ڈھاڈر: صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (PTA) بلوچستان وحید شریف عمرانی کی ہدایت اور ایس ایس پی کچھی غلام مرتضیٰ بھٹو کی زیر نگرانی پی ٹی اے بلوچستان اور ٹریفک پولیس کچھی نے کچھی سبی بائی پاس پر بغیر پرمٹ، غیر قانونی روٹ کے استعمال، اوورلوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران مختلف گاڑیوں کے کاغذات، روٹ پرمٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ بغیر پرمٹ اور اوورلوڈنگ کی خلاف ورزی پر 26 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 7 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا، جبکہ متعدد گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو آئندہ قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کرنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔

حکام کے مطابق بعض مسافر گاڑیوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں میں مقررہ حد سے زائد لوڈنگ اور غیر قانونی روٹ کا استعمال بھی پایا گیا، جس پر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی ڈی ایس پی ٹریفک پولیس معاذ اللہ، اسسٹنٹ پی ٹی اے جان محمد اور ٹریفک پولیس کچھی پر مشتمل ٹیم نے کی، جس نے موقع پر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ، رجسٹریشن، فٹنس اور دیگر دستاویزات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ٹریفک پولیس اور پی ٹی اے بلوچستان کے حکام نے کہا کہ مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے مالکان و ڈرائیورز ٹریفک قوانین اور ٹرانسپورٹ کے ضوابط کی پابندی کریں تاکہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور مسافروں و دیگر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ حکام نے واضح کیا کہ بغیر روٹ پرمٹ گاڑی چلانے، مقررہ حد سے زائد سامان لادنے اور غیر قانونی روٹ استعمال کرنے سمیت دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: