کوئٹہ: میزئی اڈہ صدر تھانے پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، اہلکار زخمی
کوئٹہ: میزئی اڈہ صدر تھانے پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر میزئی اڈہ کے قریب صدر تھانے پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں جیلانی خان موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ پولیس اہلکار میر وائس خان زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی اہلکار اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔











