رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس، رہ جانے والے بچوں کی کوریج کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس، رہ جانے والے بچوں کی کوریج کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت حالیہ پولیو مہم کے بعد جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہم کی مجموعی کارکردگی، بچوں کی کوریج، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی، رہ جانے والے بچوں اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ صحت اور پولیو پروگرام کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی اور مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رہ جانے والے بچوں کی کوریج یقینی بنانے، فیلڈ ٹیموں کی مؤثر نگرانی اور آئندہ مہمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین، علمائے کرام، قبائلی عمائدین اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے اور کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان