رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

چمن میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع، 83 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف، داخلی راستوں پر بھی ٹیمیں

چمن میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع، 83 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف، داخلی راستوں پر بھی ٹیمیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: بلوچستان بھر کی طرح ضلع چمن میں بھی 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اپنے دفتر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سماجی رہنما محمد علی اچکزئی اور ضلعی پولیو افسر محمد اشرف اچکزئی بھی موجود تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم کے دوران ضلع چمن میں 83 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی، جبکہ چمن شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم چیک پوسٹوں پر بھی ٹیمیں تعینات رہیں گی جہاں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل سفر کرنے والے بچوں کو بھی قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین اور شہریوں سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور ہر مہم میں اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیو ٹیموں، والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کے مشترکہ تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان