رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

چمن میں بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے منصوبوں کا جائزہ، ڈی سی حبیب احمد بنگلزئی کی معیاری اور بروقت تکمیل کی ہدایت

چمن میں بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے منصوبوں کا جائزہ، ڈی سی حبیب احمد بنگلزئی کی معیاری اور بروقت تکمیل کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت بی ایس ڈی آئی (BSDI) منصوبوں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی کاموں اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے ایکسین، انجینئرز، سب ڈویژنل افسران، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

افسران نے ضلع چمن میں بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی کاموں کی صورتحال، پیش رفت اور درپیش مسائل پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی معیار ہر صورت یقینی بنانے، معیاری میٹریل کے استعمال، کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی سخت ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں غفلت، سستی یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کام معیار، شفافیت اور مقررہ مدت کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ان کے ثمرات بروقت مل سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی فیلڈ میں باقاعدہ نگرانی کی جائے اور کام کی رفتار و معیار سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان