چاغی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو مطلوب دہشت گرد ہلاک
چاغی: سیکیورٹی فورسز نے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر انداز میں حملہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں اور مسافر بسوں کو نذرِ آتش کر کے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے تھے۔
سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔











